۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدس

حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ قم مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدس کی جانب سے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال کرجانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت پیش کی۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

پاکستان کے معروف عالم دین، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال کرگئے ہیں۔ اس موقع پر دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس کی جانب سے نقوی خاندان بالخصوص ان کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین رضا نقوی اور آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی کو تسلیت و تعزیت پیش کی جاتی ہے۔ خداوند کریم لواحقین کو صبر جمیل، مرحوم کو اجر جزیل اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین
دفتر قائد ملت جعفریہ قم مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

منجاب : دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .